پولیس نے مالک کی رقم ہڑپنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت دھر لیا

08-07-2024

(ویب ڈیسک) پولیس نے چند روز قبل مالک کی رقم ہڑپنے کیلئے ڈکیتی کی جھوٹی واردات دکھانے والے ملزم کوساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم علی رضا نے اپنے ساتھیوں سے مل کر خود کو فائر مارکر زخمی کیا اورجھوٹی کال چلا دی کہ ڈاکوؤں نے فائر مار کر 2 لاکھ سے زیادہ رقم چھین لی۔گلشن راوی پولیس نے ملزمان کی تلاش میں 300 سے زیادہ کیمرے چیک کئے جس کے بعد ملزمان اکبر اور فرید کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ایس پی محمد سلمان لیاقت ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم علی رضا نے اپنے ساتھیوں سے مل کر مالک کی رقم ہڑپ کرنے کے لئےواقعے کو  واردات کی شکل دی۔ملزمان شاہدرہ میں بھی مالک کے پیسے ہڑپ کرنے کے لئے ایسی واردات کر چکے ہیں۔ ملزمان سے 2 لاکھ سے زیادہ رقم برآمد کر کے مالک علی کو واپس کردی گئی۔