مچھلی کے تیل کا استعمال کس بیماری سے لڑنے میں معاون ہے؟جانئے

08-07-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہےکہ مچھلی کے تیل کا استعمال الزائمر سے لڑنے میں معاون ہے۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو مچھلی کے تیل کو اپنی خوراک میں شامل نہیں کرپاتے، وہ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس لے سکتے ہیں جو صحت کے بہت سے فوائد فراہم کرتے ہیں ۔سپلیمنٹس کے استعمال سے قلبی صحت ،آنکھوں کی حفاظت،صحت مند جنین کی نشوونما،یادداشت اور دماغی صحت کے دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ تحقیق میں پتا چلا ہے کہ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس ان معمر افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں جو الزائمر کی بیماری کے خطرے سے منسلک ہیں۔اس تحقیق میں پایا گیا کہ جن لوگوں کو مچھلی کا تیل دیا گیا تھا ان میں اعصابی خلیات کی خرابی کم ہوئی لیکن صحت مند جین کے بغیر لوگوں میں کوئی فائدہ نہیں دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ مچھلی کے تیل کے لیے صحت کے کچھ دعوے متنازع ہیں اور سپلیمنٹس لینے سے کچھ لوگوں میں صحت کے خطرات بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔