کیا آپ جانتے ہیں سیگریٹ اور ویپنگ کا یکجا استعمال صحت پر کیا اثرات ڈالتا ہے؟ماہرین نے خبردار کردیا
08-07-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ سگریٹ اور ویپنگ دونوں کرتے ہیں، انہیں پھیپھڑوں کے کینسر کے زیادہ خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے جاری کردہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ صحت عامہ کے نقطہ نظر سے ہم ہمیشہ روایتی اور ای-سگریٹ مصنوعات کے استعمال کے بارے میں فکر مند رہے ہیں۔ماہرین نے کہا کہ یہ مطالعہ واضح ثبوت پیش کرتا ہے کہ تمباکو نوشی کے علاوہ ویپنگ بھی آپ کے پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔ ماہرین نے پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کرنے والے تقریباً 5,000 لوگوں میں ویپنگ اور سگریٹ دونوں کی شرحوں کا سراغ لگایا ، اور ان کا موازنہ کینسر کے بغیر تقریباً 27,300 لوگوں کے گروپ سے کیا۔