عدالت کا خاتون اینکر کی درخواست زیر حراست وی لاگر عمر عادل کو رہا کرنے کا حکم

08-07-2024

(ویب ڈیسک) لاہور کی عدالت نے خاتون اینکرکی درخواست پر گرفتار وی لاگر عمر عادل کی رہائی کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمر عادل  کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ عدالت نے ایف آئی اے سائبرکرائم نے وی لاگر ڈاکٹر عمر عادل کو لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے نے ڈاکٹر عادل عمر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے وی لاگر کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عادل عمر کو گزشتہ روز خاتون اینکر کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی اےسائبر کرائم حکام کا کہنا تھا کہ  ملزم ڈاکٹرعمرعادل نے سوشل میڈیا پر  نجی ٹی وی کی خاتون اینکر کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔