روپیہ پسپائی کا شکار، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

08-07-2024

(لاہورنیوز) انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر278 روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 73 پیسے پر بند ہوا ہے۔گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے اضافے کے بعد 278 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔