پنجاب بھر میں میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری

08-07-2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔

میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات کا آغاز بیس اگست سے ہو گا، رول نمبر سلپس دس اگست سے جاری ہوں گی، پہلا پیپر ایجوکیشن اور تاریخ اسلام کا ہو گا۔ 21 اگست کو انگریزی اور 22 اگست کو مطالعہ پاکستان کا پیپر ہو گا،23اگست کو فزکس اور 26 اگست کو کیمسٹری کا امتحان ہو گا، 27 اگست کو اسلامیات اور 28 اگست کو ریاضی کا پیپر لیا جائے گا، 29 اگست کو ترجمتہ القرآن اور 30 اگست کو اردو کا امتحان ہو گا، 2 ستمبر کو میٹرک کا آخری پیپر بیالوجی کا ہو گا۔ نہم جماعت کے امتحانات 3 ستمبر سے شروع ہوں گے، پہلا پیپر ریاضی کا ہو گا، 4ستمبر کو مطالعہ اور پانچ ستمبر کو انگریزی کا امتحان ہو گا، 6ستمبر کو اسلامیات اور نو ستمبر کو فزکس کا پیپر ہو گا، 10 ستمبر کو ترجمتہ القرآن اور 11 ستمبر کو کیمسٹری کا امتحان لیا جائے گا، 12 ستمبر کو اردو اور 13 ستمبر کو بیالوجی کا پیپر ہو گا،17 ستمبر کو آخری پیپر ایجوکیشن کا ہو گا۔ عملی امتحانات بیس ستمبر سے دو اکتوبر تک جاری رہیں گے۔