محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں

08-07-2024

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے چہلم امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کیلئے خدمات سر انجام دیں گے، پنجاب کے 15 اضلاع کیلئے فوج اور رینجرز کی 37 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ مختلف اضلاع میں فوج کی 14 اور رینجرز کی 23 کمپنیاں تعینات کرنے کیلئے مراسلہ لکھا گیا، مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق 17 سے 27 صفرالمظفر کے دوران فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فوج اور رینجرز کے دستوں کو راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب اور بھکر میں تعینات کیا جائے گا، ملتان، جھنگ، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور بہاولپور میں بھی دستوں کی تعیناتی کی جائے گی۔ حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر فوج اور رینجرز کو  پنجاب پولیس کی درخواست پر سکیورٹی میں معاونت کیلئے طلب کیا گیا ہے۔