اے ایس آئی کو شہید کرنیوالے اشتہاری مجرم کی شناخت،مقدمہ درج

08-07-2024

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کے اے ایس آئی نذیر کو شہید کرنے والے اشتہاری ملزم کی شناخت ہو گئی جبکہ قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔

اے ایس آئی سرفراز کی مدعیت میں اشتہاری مجرم نوید کیخلاف قتل،دہشت گردی ایکٹ،پولیس مقابلہ سمیت 6 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں نوید اس کی بیوی منیراں بی بی، بیٹے عرفان، اللہ رکھا اور شریف کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق اے ایس آئی نذیر  نے ساتھی ملازمین کے ہمراہ گاؤں سلطان کے (گاؤں کا نام) میں چھاپہ مارا، پولیس نے ملزم نوید کو  پکڑ لیا جبکہ اس کے بیٹے، بیوی اور دیگر 7 ساتھیوں نے نوید کو پولیس سے چھڑوا لیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ اسی دوران ملزم نوید نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس سے اے ایس آئی نذیر گولیاں لگنے سے شہید ہو گیا۔