سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، روپے کی قدر میں بھی اضافہ

08-07-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 361 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 77 ہزار 704 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کا اختتام مثبت زون میں ہوا، جس کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 106 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 77 ہزار 343 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ امریکی ڈالر دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 69 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے کا ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے  69 پیسے پر بند ہوا تھا۔