کویت پلٹ شہری پر منشیات کا کیس، ایس ایچ او سے جواب طلب

08-07-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے کویت پلٹ شہری سے ڈیڑھ کروڑروپے ہتھیاکرمنشیات کامقدمہ درج کرنے کے معاملے پر متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے کویت پلٹ شہری محسن نصیر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ  چودھری بابر وحید نے دلائل دیئے۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ  کویت سے واپسی پر بینک سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم نکلوائی، تھانہ گلشن راوی کےپولیس اہلکاروں نے ڈیڑھ کروڑ ہتھیا کر 530گرام منشیات کاجھوٹا مقدمہ بنادیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں کےخلاف تمام شواہد کی بنیاد پر اندراج مقدمہ کی درخواست دے رکھی ہے، عدالت قانونی بنیادوں پر ضمانت منظور کرے۔ بعدازاں عدالت نے کویت پلٹ شہری محسن نصیر کی درخواست ضمانت پر متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلب کرلیا۔