بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز: قومی سکواڈ کا اعلان، سعود شکیل نائب کپتان مقرر

08-07-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

قومی سکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عامر جمال کی سکواڈ میں شمولیت کو فٹنس سے مشروط کیا گیا ہے۔ پاکستان شاہینز سکواڈ دوسری جانب قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلا دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے لیے بھی پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان شاہینز سکواڈ کی قیادت سعود شکیل کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد رمیز جونیئر، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سعد خان، صائم ایوب، ثمین گل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر ) اور عمر امین شامل ہیں۔  واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہو گا۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا، بنگلا دیش کی ٹیسٹ ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیم نے 21 اگست 2024 سے 5 اپریل 2025 تک 9 ٹیسٹ، 14 ٹی 20 اور کم ازکم 17 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔