ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس افسران و اہلکاروں کے بھی چالان کٹیں گے

08-07-2024

(ویب ڈیسک) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس افسران اور اہلکار بھی چالان سے نہیں بچ پائیں گے۔

ٹریفک پولیس نے  قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ  کیا ہے، ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز سید غضنفر شاہ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار اور افسران سرکاری گاڑی میں ہوں یا پرائیویٹ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہو گا، پولیس اہلکار سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے دیکھے گئے ہیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اہلکار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر کے محکمے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، تمام اضلاع کے فیلڈ افسران ہدایت نامے کے مطابق کارروائی کریں۔