آئس فروخت کے الزام میں نواب ٹاؤن تھانے کا اہلکار گرفتار

08-07-2024

(ویب ڈیسک) ہربنس پورہ پولیس نے منشیات فروش پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اعجاز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

پولیس ملازم منشیات فروش نکلا ۔ ہربنس پورہ پولیس نے منشیات فروشی کرنے والے پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزم اعجاز سے 250 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزم تھانہ نواب ٹاؤن میں تعینات ہے۔ پولیس اہلکار اعجاز کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ منشیات دینے کیلئے گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔