جرمن سیاح کو ’’مشورے‘‘ دینے والے ڈولفن اہلکار گرفتار

08-07-2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے پبلک پارک میں ڈکیتی کا نشانہ بننے والے جرمن سیاح کو قانونی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دینے والے ڈولفن اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگ گئیں ۔

جرمن سیاح کے ساتھ واردات کے بعد موقع پر پہنچنے والے ڈولفن اہلکار جرمن باشندے کو کارروائی نہ کروانے کا کہتے رہے ۔ چاروں اہلکاروں کو سی سی پی او نے دفتر بلا کر گرفتار کرا دیا۔ جرمن سیاح کے ساتھ ہونے والی واردات کے بارے میں بھی ڈولفن اہلکاروں نے کسی اعلیٰ افسر کو آگاہ نہ کیا اورڈولفن اہلکار بغیر کوئی کارروائی کئے جرمن سیاح کو مطمئن کر کے چلے گئے۔ سی سی پی او لاہور نے اہلکاروں کو دفتر بلا کر گرفتار کروادیا۔ سنگین غفلت برتنے پر سی سی پی او بلال صدیق نے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ چاروں اہلکار تھانہ سول لائنز کی حوالات میں بند کردیئے گئے۔ گرفتار ہونے والوں میں ڈولفن اہلکار مزمل، عمیر ،قاصد اور حسنین شامل ہیں۔ دوسری جانب ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی بھی کی جارہی ہے۔