منشیات کی سرحد پار سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

08-07-2024

(ویب ڈیسک) باٹا پور میں سرحد پار منشیات کی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار پکڑا گیا، احسان علی ڈرون کے ذریعے منشیات کی کھیپ سرحد پار بھجوا رہا تھا ۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزم کی شناخت احسان علی کے نام سے ہوئی ہے، جو پنجاب کانسٹیبلری عباس لائنز میں تعینات ہے ۔ملزم احسان علی کوڈرون کے ذریعے منشیات کی کھیپ سرحد پار بھجواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے ڈرون،محکمانہ کارڈ اور منشیات برآمد کرکے سب انسپکٹر رضوان علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے ۔