ایف پی سی سی آئی کا آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

08-06-2024

(لاہور نیوز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ایف پی سی سی آئی نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور آئی پی پیز کو دیا گیا زائد منافع ریکور کرنے کا حکم دیا جائے،آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں ترمیم کرکے ادائیگی بجلی کی فراہمی سے مشروط کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست گزاروں نے مزید استدعا کی کہ سپریم کورٹ آئی پی پیز سے متعلقہ 1994، 2002 اور 2015 کی پالیسیاں کالعدم قرار دے، جبکہ شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے منافع نہیں کما سکتی جسے فوری ختم کیا جائے۔