اساتذہ کا انتظار ختم، تبادلوں سے پابندی اٹھا لی گئی

08-06-2024

(لاہور نیوز) اساتذہ کا طویل انتظار ختم ہو گیا، ڈیڑھ سال بعد تبادلوں پر سے پابندی اٹھا لی گئی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں کا شیڈول جاری کر دیا، تبادلوں کے لئے 12 اگست سے 31 اگست تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ یکم ستمبر سے پانچ ستمبر تک کاغذات کی تصدیق کی جائے گی، 6 سے 9 ستمبر تک اعتراضات دور کئے جائیں گے، تبادلوں کے احکامات 13 ستمبر کو جاری کئے جائیں گے۔