پیرس اولمپکس: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے

08-06-2024

(ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو مقابلے کیلئے پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مینز جیولین تھرو مقابلے میں دفاعی چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 89 اعشاریہ 34 میٹر کی لگائی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم نے پہلی تھرو 86 اعشاریہ 59 میٹر کی اور تیسرے نمبر پر رہے جبکہ افریقی ملک گیرانڈا کے سپیشلسٹ نے 88.63 کی تھرو لگائی اور دوسری پوزیشن پر رہے۔ مینز جیولین تھرو کا فائنل 8 اگست کو ہوگا جس میں نیرج چوپڑا، ارشد ندیم اور اے پیٹرز مدمقابل آئیں گے۔