ڈینگی کے ساتھ ملیریا کاخطرہ بھی بڑھ گیا، ہسپتالوں کو الرٹ جاری
08-06-2024
(ویب ڈیسک) بارشوں کےبعد ڈینگی کےساتھ ملیریا کاخطرہ بھی بڑھ گیا، محکمہ صحت نےتمام ہسپتالوں کو ملیریا کا الرٹ جاری کردیا۔
شہر سمیت پنجاب بھر کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ مزید بارشوں سے مختلف علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ہے،ایسےماحول میں مچھروں کی افزائش کی جگہیں وسیع رقبے پرموجودہونگی۔ مراسلے میں کہا گیا کہ صوبہ بھرمیں ملیریا وبا کےحوالے سےاحتیاطی تدابیر بروقت اٹھانی چاہئیں، ملیریا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی گئیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ بیماری کی نگرانی کے نظام کو فعال کیا جائے۔