محکمہ خزانہ نے سکول سربراہان کا الاؤنس بند کر دیا

08-06-2024

(ویب ڈیسک) ٹھیکے پر دیئے گئے 5 ہزار 863 سرکاری سکولوں کا ہیڈ ٹیچر الاؤنس روک دیا گیا،محکمہ خزانہ نے سکول سربراہان کو الاؤنس بند کرنے کے حوالے سےنوٹس بھجوا دیا۔

مذکورہ سکول سربراہان کو ماہانہ پانچ سو روپے اضافی الاؤنس دیا جاتا تھا۔ سکولوں کو پیف کے تحت نجی شعبہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ تبادلے کھلنے پر متعلقہ سکول سربراہان اور سٹاف کو دوسرے سکولوں میں منتقل کردیا جائے گا۔ تبادلے کھلنے میں تاخیر سکولوں کی پرائیوٹائزیشن کرنے کے باعث کی گئی ہے۔ سکولوں کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے سے اساتذہ کی 25 ہزار اسامیاں بھی ختم کردی جائیں گی۔اسامیاں ختم کرنے سے سکولوں میں اساتذہ کی قلت 90 ہزار ہو جائے گی۔