گرانفروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ، 16 گرفتار، بھاری جرمانے
08-06-2024
(ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا، نئی حکمت عملی کے تحت 16 افراد گرفتارجبکہ بھاری جرمانے کیے گئے۔
2596 مقامات کی چیکنگ، 8 3مقدمات کا اندراج ہوا۔ 211 خلاف ورزیوں پر 11 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈی سی رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نےفیلڈ میں سرپرائز دورے کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے دھرم پورہ میں پرائس انسپکشن کی۔ اے سی کینٹ نے میٹ شاپس، بیکریوں ،گراسری سٹورز میں قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ ہونے پر دکانداروں کو 60 ہزار کے جرمانے کیے۔ اے سی رائیونڈ نے فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ کا دورہ کیا، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بھی ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے 5 پھل و سبزیوں کی بولی کے عمل کو مانیٹر کیا۔اے سی رائیونڈ نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو نرخوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے اڈہ پلاٹ پر 2 میٹ شاپس کو 30 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے متعدد تندوروں پر روٹی و نان کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اسی طرح اے سی شالیمار انعم فاطمہ نے سنگھ پورہ، ہربنس پورہ ،قلندر پورہ بازار میں اچانک پرائس چیکنگ کی۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے 5 خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گراں فروشی پر قابو پانے کے لئے بہترین حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔