کاؤنٹ ڈاؤن شروع، حکومت ختم ہونے والی ہے: بابراعوان
08-06-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ اس حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، ہمارا سیاسی تجزیہ ہے حکومت ختم ہونے والی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اس حکومت سے پوچھیں تو وہ بتاتے ہیں ہم پر دباؤ ہے، وہ کہتے ہیں ڈلیور نہیں کر سکتے ،اگر ڈلیور نہیں کر سکتے تو پھر حکومت چھوڑ دو۔ انہوں نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں دھاندلی ہوئی اور اس کا نتیجہ دیکھ لو، کل وہاں فوج نے کہا ہم عبوری حکومت بنائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے، آئی پی پی والا تماشا منظور نہیں، آپ تاجروں اور اصل سٹیک ہولڈر کو بلائیں اور ان سے پوچھیں، شوباز کی جھوٹی باتیں نہیں چلیں گی۔ بابراعوان نے مزید کہا کہ آئی پی پیز وفاق اور پنجاب حکومت کی ملکیت ہیں، ان سب کو گرفتار کریں جو ان کے ریڑو ہیں، شہباز شریف کے لیے کوئی ہیلی کاپٹر نہیں آئے گا، ڈرو اس وقت سے جب نوجوان انقلاب برپا کرتے ہیں، ہمارا ملک معاشی طور پر کھائی میں گر چکا ہے، عمران خان حکومت کا بھوکا نہیں ہے۔