سورج صبح سویرے آنکھیں دکھانے لگا، بارش کا کوئی امکان نہیں

08-06-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج صبح سویرے آنکھیں دکھانے لگا جبکہ شہر میں بارش کا آج کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور میں آج دن بھر دھوپ اور چھاؤں کا کھیل جاری رہے گا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔