ماروا حسین نے اپنی سالگرہ سے متعلق بھارتی اداکارہ مونی رائے کی غلط فہمی پر ردعمل دے دیا
08-05-2024
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی سالگرہ سے متعلق بھارتی اداکارہ مونی رائے کی غلط فہمی دور کردی۔
ماورا حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی دوستوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ان تصاویر میں ماورا حسین اور اُن کی دونوں دوستوں نے گلابی رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ یہ تصاویر اداکارہ کی دوست کی سالگرہ کے موقع پر لی گئیں۔ اداکارہ کی تصاویر پر جہاں اُن کے مداحوں نے تبصرے کرکے اُن کی خوبصورتی کی تعریف کی تو وہیں سرحد پار بھارت سے بھی ماورا حسین کے نام ایک پیغام آیا۔بھارتی اداکارہ مونی رائے نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ماورا حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس کمنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ماورا حسین نے مونی رائے کی غلط فہمی دور کی، اداکارہ نے کہا کہ مونی یہ میری نہیں بلکہ میری بیسٹ فرینڈ کی سالگرہ تھی لیکن میں آپ کی محبت کے لیے آپ کی شکرگزار ہوں۔