عالیہ حمزہ کا مزید مقدمات میں گرفتاری روکنے اور حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

08-05-2024

(لاہور نیوز) عالیہ حمزہ نے مزید مقدمات میں گرفتاری روکنے اور حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

عالیہ حمزہ کے شوہر حمزہ جمیل نے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ کو سیاسی بنیادوں پر متعدد مقدمات میں گرفتار کیا گیا، عالیہ حمزہ کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔