امیر جماعت اسلامی کے اعلان پر لاہور میں دھرنے کی تیاری شروع
08-05-2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کے اعلان کے مطابق لاہور میں دھرنے کی تیاری شروع کر دی گئی۔
امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے امیر غربی عبدالعزیز عابد کے ہمراہ زون 165 کا دورہ کیا، امیر لاہور ضیاء الدین اور عبدالعزیز عابد نے زون 165 کے اجلاس میں شرکت کی۔ زون 165 کے اجلاس میں امیر زون رانا اصغر علی ، سیکرٹری شاہد ملک، نائب امیر غربی سید راشد داؤد اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر عبدالعزیز عابد نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے میں زون 165 سے ایک بڑی تعداد شریک ہو چکی ہے، اب بھی حافظ نعیم جس روز کال دیں گے ہم دھرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا، جماعت اسلامی کا دھرنا فارم 47 کی حکومت کو گھُٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا، عوام کو ریلیف دلائے بغیر دھرنا ختم نہیں ہو گا۔