بہت جلد وہ دن آئے گا جب ہندوستان اور اسرائیل کو جواب دینا پڑے گا: وزیراعظم

08-05-2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کو جلد آزادی ملے گی، بہت جلد وہ دن آئے گا جب ہندوستان اور اسرائیل کو جواب دینا پڑے گا۔

یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت آج 5 اگست 2019 کے ہندوستانی اقدام کی مذمت کرتی ہے، اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل کی قراردادیں پکار پکار کر کشمیریوں کی یاد دلاتی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی بھارت کے غاصبانہ فیصلوں کو مسترد کر چکی ہیں، یہ واضح اور دو ٹوک پیغام دنیا کو ملنا چاہئے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے حکمران کشمیریوں کا حق نہیں چھین سکتے، انشاءاللہ کشمیر ضرور آزاد ہو گا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مل بیٹھ کر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہو گا، فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو بھی ان کا حق ملنا چاہئے، اُمید ہے یہ پیغام بھارت اور اسرائیل کو پہنچے گا، کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا حق بلا تاخیر دیا جائے۔