ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس قائم، نوٹیفکیشن جاری

08-05-2024

(لاہور نیوز) ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس قائم کر دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس کی سربراہی وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک کریں گے، میجر جنرل سید علی رضا ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین ہونگے، ٹاسک فورس کے ممبران میں غازی اختر، زید بشیر، عامر ملک شامل ہیں، فرید ظفر، آصف پیر، تانیہ ایدروس، وقاص الحسن اور گوہر مروت ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔ ٹاسک فورس ایف بی آر آٹو میشن، صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ڈیٹا انٹیگریشن پر کام کرے گی، ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز، سپلائی چین، مڈل مین نیٹ ورک پر غور کرے گی، ٹریک اینڈ ٹریس کے نظام کی آٹو میشن، انٹیگریشن پر ٹاسک فورس کام کرے گی، ٹاسک فورس ایک ماہ میں اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔