نیا ڈومیسٹک سیزن: پی سی بی کا تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کرانے کا اعلان

08-05-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک سیزن 25-2024 میں تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کرانے کا اعلان کردیا۔

تینوں فارمیٹس میں چیمپئنز ون ڈے کپ، چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ اور چیمپئنزفرسٹ کلاس کپ منعقد ہوں گے، نئے ڈومیسٹک سیزن کاآغاز یکم ستمبر کو چیمپئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ سے ہوگا۔  اس سیزن میں پاتھ وے اور ڈویلپمنٹ سطح پر مجموعی طور پر 13 ہزار میچ کھیلے جائیں گے،  نئے ڈومیسٹک سیزن میں فرسٹ کلاس اور دیگر میچوں کی تعداد بھی بڑھائی گئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا  ہے کہ ان ٹورنامنٹس کا مقصد ہماری کرکٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانا ہے، ہماری موجودہ رینکنگ پاکستان کی حقیقی صلاحیت کی عکاسی نہیں کرتی، اصل مقام بحال کرنا ہے، پاکستان کرکٹ کے مستقبل سے بہت پرامید ہوں۔ علاوہ ازیں بورڈ کی جانب سے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کردیاگیا، کیٹیگری ون کے کھلاڑی کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے ملیں گے، پچھلے سیزن میں یہ معاوضہ تین لاکھ روپے تھا۔