سٹاک مارکیٹ گراوٹ کا شکار،100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

08-05-2024

(لاہور نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہے۔

آج کاروبار کے دوران  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں100 انڈیکس 640 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 585 کی سطح پر آگیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 485 پوائنٹس کا اضافہ ہوا  جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 4 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ ڈالر ادھر آج انٹر بینک میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔ یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔