لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج وقفے وقفے سے بارش کا امکان

08-05-2024

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کردی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق باغوں کے شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے 80 فیصد امکانات ہیں جبکہ دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔  شہر میں ہوا کی رفتار  11 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  84 فیصد رہا۔