گزشتہ ماہ ملک بھر میں سیمنٹ کی فروخت کی کیا صورتحال رہی ؟جانئے

08-04-2024

(ویب ڈیسک) آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی 2024 میں سیمنٹ کی فروخت 6.81 فیصد کم ہوئی۔

سیمنٹ مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ جولائی 2024 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 30 لاکھ 10 ہزار ٹن رہی، جولائی 2023 میں 32 لاکھ 30 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت ہوا تھا۔سیمنٹ مینوفیکچررز نے بتایاکہ گزشتہ ماہ جولائی میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 24 لاکھ 63 ہزار ٹن رہی، سیمنٹ کی مقامی فروخت پچھلے جولائی سے 11.41 فیصد کم ہے۔ سیمنٹ مینوفیکچررز کے مطابق جولائی 2024 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 21.65 فیصد بڑھی اور  5 لاکھ47 ہزار 162 ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ ہوا جبکہ جولائی 2023 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 4 لاکھ 49ہزار 792ٹن تھی۔ سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کاروباری لاگت اور بلند ٹیکسوں سے سیمنٹ شعبہ بری طرح متاثرہے، حکومت ٹیکس پالیسی پر نظر ثانی کرے۔