ہائی بلڈ پریشر خواتین کو مزید کس بیماری میں مبتلا کرسکتا ہے؟ماہرین نے خبردار کردیا
08-04-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر خواتین کے درد شقیقہ (migraine) کی مشکلات کو بڑھا سکتا ہے۔
محققین نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر خواتین میں درد شقیقہ کی مشکلات بڑھا سکتا ہے جبکہ خاص طور پر ہائی ڈائسٹولک بلڈ پریشر خواتین کو درد شقیقہ ہونے کے خطرے سے زیادہ منسلک ہے۔ڈائیسٹولک پریشر بلڈ پریشر میں دوسرا عنصر ہے اور اس وقت ہوتا ہے جب دل دو دھڑکنوں کے درمیان آرام کی حالت میں ہوتا ہے۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ دل کی صحت سے متعلق دیگر خطرے کے عوامل درد شقیقہ کے خطرے کو بڑھاتے نظر نہیں آتے حالانکہ درد شقیقہ کو فالج، ہارٹ اٹیک یا دل کی بیماری کے زیادہ امکانات سے جوڑا گیا ہے۔ محققین کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے مطالعے میں امراض قلب کے لیے معروف خطرے والے عوامل جیسے ذیابیطس، تمباکو نوشی، موٹاپا اور ہائی کولیسٹرول پر غور کیا گیا اور صرف ہائی ڈائاسٹولک بلڈ پریشر والی خواتین شرکاء میں درد شقیقہ کے بڑھتے ہوئے امکانات پائے گئے۔