ماہرین نے موجودہ نسل میں بڑھتی کینسر کی شرح سے متعلق ہولناک تحقیق جاری کردی

08-04-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ نسل کے نوجوانوں میں کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق محققین نے تحقیق میں پایا کہ کینسر کی 34 معروف اقسام میں سے نصف کی پے در پے نوجوان نسلوں میں تشخیص ہو رہی ہے ۔محققین نے مثال دیتے بتایا کہ 1990 میں پیدا ہونے والے لوگوں میں لبلبے، گردے اور چھوٹی آنت کے کینسر کی شرح 1955 میں پیدا ہونے والے لوگوں کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ ہوگئی ہے۔ سینئر سائنسدان اور سرکردہ محققین  کا کہنا تھا کہ یہ نتائج بعد کی نسلوں میں کینسر کے بڑھتے خطرے کے شواہد میں اضافہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر شروع ہونے والے کولوریکٹل کینسر اور چند موٹاپے سے وابستہ کینسر، کینسر کی اقسام کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کرتے ہیں۔