شہرت ملنے کے بعد وہاج علی نے خود میں کیا تبدیلی محسوس کی؟اداکار نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
08-04-2024
(ویب ڈیسک)معروف اداکار وہاج علی نے شہرت ملنے کے بعد اُن کے اندر آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بتا دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ایونٹ میں شرکت کے دوران صحافی نے وہاج علی سے سوال کیا کہ شہرت ملنے کے بعد آپ میں کونسی تبدیلی آئی ہے؟اس سوال کے جواب میں وہاج علی نے کہا کہ شہرت نے مجھے ذمہ دار بنا دیا ہے، اب کام کرنے کا شوق بڑھ گیا ہے۔وہاج علی نے کہا کہ شہرت سے زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے لیکن اب ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے، میں کوشش کرتا ہوں کہ مجھے مداحوں کی جانب سے جو محبت مل رہی ہے، میں اُس کے بدلے میں اُنہیں بہترین پراجیکٹس دوں۔