شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، موسم خوشگوار

08-04-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں  ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی،  میسن روڈ ، لارنس روڈ، چوبرجی اور اطراف  میں بادل برسے، لکشمی چوک، قلعہ گجر سنگھ، ایجرٹن روڈ، ڈیوس روڈ اور اطراف میں بھی بارش ہوئی۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی جبکہ ٹھنڈی ہوا چلنے سے شہر کا موسم  خوشگوار ہو گیا ، گرمی اور حبس کی چھٹی سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔