الخدمت فاؤنڈیشن کا فلسطینی سفیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ، خدمات پر خراج تحسین پیش

08-04-2024

(ویب ڈیسک) الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فلسطینی سفیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، شرکاء نے احمد ربیعی کو بطور سفیر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

شرکاء نے  کہا کہ احمد ربیعی نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے فلسطین کاز کو لوگوں تک پہنچایا اور پاکستان سے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم احمد ربیعی کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر فلسطینی سفیر احمد ربیعی نے الخدمت فاؤنڈیشن اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمارے ساتھ مل کر ہمارے مظلوم بہن بھائیوں کی بہت خدمت کی، امید کرتا ہوں کہ میرے بعد آنے والے سفیر کے ساتھ مل کر بھی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ تقریب میں ڈاکٹر حفیظ الرحمان، ایئر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب، سید وقاص جعفری، مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبدالحمید حسن، ڈپٹی ہیڈ آف مشن آف دی سٹیٹ آف فلسطین نادر ایچ ای کے الترک اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔