پی سی بی کو اہم عہدے پر تعیناتی کیلئے شخصیت کی تلاش،ادارے نے اشتہار جاری کردیا

08-03-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزر کرکٹ افیئر کی تلاش کیلئے اشتہار دے دیا۔

پی سی بی کی جانب سے ایڈوائزر کرکٹ افیئر  کیلئے دیے گئے اشتہار میں پروفیشنل کرکٹ کے کھلاڑی یا کوچ کی حیثیت سے تجربہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔اشتہار میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی مینٹورنگ اور ڈیویلپمنٹ کا ٹریک ریکارڈ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اشتہار کے مطابق ایڈوائزر کرکٹ افیئر قومی کرکٹ ٹیموں کی پرفارمنس میں بہتری کے لیے اپنے تجربے کی روشنی میں رہنمائی کرے گا اور حکمت عملی بنانے کے لیے اپنے مشورے دے گا۔ایڈوائزر کرکٹ افیئرقومی ٹیموں کے کوچز اور قومی سلیکشن کمیٹیوں کو دیکھے گا جبکہ ٹیم کی پرفارمنس کی بہتری اور کھلاڑیوں کی ڈیویلپمنٹ کے لیے ہائی پرفارمنس کوچنگ سینٹرز کے ساتھ کو آرڈینیٹ کرے گا۔اشتہار کے مطابق خواہش مند امید وار 19 اگست تک درخواستیں جمع کرسکتے ہیں۔