اداکارہ عروبہ نے اپنے منگیتر راہیں جدا کرلیں!لیکن ایسا کیوں ہوا؟جانئے

08-03-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مقبول ماڈل اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ عروبہ مرزا کی منگنی ٹوٹ گئی۔

عروبہ مرزا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں مداحوں کے لیے اپنی منگنی سے متعلق افسوسناک خبر شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میں لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے اور حارث سلیمان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر باہمی رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہم دونوں میں سے کسی کے لیے بھی آسان نہیں تھا لیکن ہمیں یقین ہے کہ یہ ہمارے لیے الگ الگ آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔عروبہ مرزا نے مزید کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ آپ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیوسی کا احترام کریں گے۔واضح رہے کہ عروبہ مرزا کے سابق شوہر سے اُن کی ایک بیٹی ہے جس کی وہ سنگل مدر کے طور پر پرورش کررہی ہیں۔