گورنر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 اگست کو طلب کر لیا
08-03-2024
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس گیارہ اگست دوپہر دو بجے طلب کیا، گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس میں ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔