4 حلقے کھلنے سے ختم ہونے والی حکومت سے کیا مذاکرات کروں: عمران خان

08-03-2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مذاکرات ان سے کروں گا جن کے پاس اصل طاقت ہے، مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر ہوں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہمارا چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کیا جائے، دنیا میں جمہوریت اخلاقیات کی بنیاد پر چلتی ہے، کبھی بھی پارلیمنٹ ڈنڈے کے زور پر نہیں چلی، حکومت سے کیا مذاکرات کروں، جو چار حلقے کھلنے سے ختم ہو جائے گی۔ صحافی نے سوال کیا کہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے وہ فوج سے مذاکرات نہیں کر سکتے، بانی پی ٹی آئی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت سے متعلق سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔