وزیراعظم کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، امن و امان بارے بریفنگ دی جائے گی

08-03-2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کل ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔

دورہ کے دوران وزیراعظم کو امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔