ڈاکٹر شاہد صدیق کا قتل، فائرنگ کے واقعے میں ملوث سفید گاڑی کی نشاندہی کر لی گئی

08-03-2024

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے معاملے پر اہم پیش رفت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث سفید گاڑی کی نشاندہی کر لی گئی، ڈاکٹر شاہد صدیق پر فائرنگ کرنے والے شخص سمیت چار افراد موقع پر موجود تھے، ملزمان جائے وقوعہ سے کار میں فرار ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملحقہ علاقوں کی جیو فینسنگ کرائی جا رہی ہے، مقتول کے بیٹے کا تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، پولیس کے مطابق ویلنشیا ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے فاؤنڈر ممبر ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر قتل کیا گیا تھا، مقتول نجی ہسپتال کے مالک بھی تھے، نامعلوم حملہ آوروں نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو 4 گولیاں ماری تھیں۔