کامران بشیر مستعفیٰ، چودھری بابر وحید نئے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل منتخب

08-03-2024

(لاہور نیوز) چوہدری بابر وحید وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کامران بشیر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وائس چیئرمین کے استعفیٰ کے بعد پنجاب بار کے نئے عہدے داران کو منتخب کرنے کے لئے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ چوہدری بابر وحید وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بلا مقابلہ منتخب ہو گئے، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی راؤ محمد افضل بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے، دونوں امیدواروں کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔ چوہدری بابر وحید آئندہ چھ ماہ کے لئے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل منتخب ہو گئے، الیکشن کمشنر کے فرائض ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ناصر چوہان نے سر انجام دیئے۔