رائیونڈ : باپ نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیٹی کوقتل کردیا
08-03-2024
(لاہور نیوز) رائے ونڈ کے علاقے میں باپ نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیٹی کوقتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مشن کالونی کی رہائشی عروج پر اس کے والد کو ناجائز تعلقات کا شبہ تھا ، ملزم نیلسن مسیح نے بیٹی کو ہتھوڑوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔