آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے سہیلی کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
08-03-2024
(لاہور نیوز) سبزہ زار کے علاقہ میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے رائیڈ بُک کرنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس نے آن لائن ایپ سے گاڑی بک کروائی، جب وہ اپنی سہیلی کے گھر نئی پلی پہنچی تو ڈرائیور نے مجھے اُتار کر پانی مانگا، پانی لینے جانے لگی تو ڈرائیور بھی گھر میں گھس گیا۔ ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ سہیلی کی موجودگی میں ڈرائیور نے مجھے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، بعدازاں میرے والدین بھی وہاں آگئے جنہوں نے اُسے مارا پیٹا اور پھر جانے دیا تاکہ ہماری عزت پر حرف نہ آئے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔