اداکارہ یمنیٰ زیدی اور وہاج کا رومانوی رقص،ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
08-02-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول آن اسکرین جوڑی یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کا رومانوی ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار وہاج علی گزشتہ کچھ دنوں سے امریکا کے دورے پر ہیں جہاں یہ مختلف شہروں کے ایونٹس میں شرکت کررہے ہیں۔حال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے یمنیٰ زیدی نے نیلے رنگ کی خوبصورت ساڑھی کا انتخاب کیا جبکہ وہاج علی نے روایتی پینٹ سوٹ زیب تن کیا۔ اس ایونٹ کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے ڈانس کی بھی ہے۔مذکورہ ویڈیو میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی اپنے مداحوں کی پُرزور فرمائش پر اسٹیج پر ‘کپل ڈانس’ کرتے ہوئے نظر آئے۔ اسٹیج پر جہاں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی لائیو ڈانس کررہے تھے تو وہیں پیچھے اسکرین پر اُن کے ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کے ڈانس کا منظر چل رہا تھا۔