پنجاب میں صنفی تشدد کے کیسز میں 100 فیصد اضافہ

08-02-2024

(لاہور نیوز) قانون اور انصاف کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں صنفی تشدد کے کیسز میں 100 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔

قانون اور انصاف کمیشن کی رپورٹ کے مطابق عدالتوں میں صنفی تشدد کے زیرالتوا مقدمات میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے، سال 2023 میں صنفی تشدد کے زیرالتوا مقدمات 21 ہزار 891 سے بڑھ کر 39 ہزار 665 ہو گئے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پنجاب میں صنفی تشدد کے زیرالتوا مقدمات میں 100 فیصد تک اضافہ ہوا، صنفی تشدد کے کیسز میں سب سے زیادہ مقدمات جنسی زیادتی کے ہیں، زیرالتوا مقدمات میں اغوا، انسانی سمگلنگ اور خواتین کے قتل کے کیسز شامل ہیں۔ قانون وانصاف کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صنفی مقدمات میں الیکٹرانک جرائم میں اضافہ جبکہ معاشی جرائم میں کمی ہوئی، صنفی جرائم میں ملوث ملزمان کی سزاؤں کی شرح صرف 5 فیصد ہے، صنفی جرائم میں نامزد ملزمان کے بری ہونے کی شرح 64 فیصد ہے۔