انسان کے منہ میں موجود بیکٹیریا کا کیا فائدہ ہے اور اس کا کیا کام ہے؟ماہرین بتا دیا
08-02-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہےکہ منہ کے اندر ایک عام قسم کا بیکٹیریا دریافت کیا ہے جو مخصوص اقسام کے کینسر کو ختم کر سکتا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ سائنس دانوں کو یہ جان کر شدید حیرانی ہوئی کہ فوسوبیکٹیریم (منہ میں پایا جانے والا ایک عام بیکٹیریا) میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ مخصوص کینسر کو ختم کر سکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق وہ افراد جن کے گلے اور سر کے کینسر میں یہ بیکٹیریا پائے گئے ان میں بہتر نتائج سامنے آئے۔ تحقیق میں محققین نے اس تعلق کو جاننے کے لیے مختلف طریقوں کا استعمال کیا۔سائنس دانوں نے ماڈلنگ کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ وہ کون سے بیکٹیریا میں مزید تحقیقات کے لئے دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ایک لیبارٹری میں کینسر کے خلیات پر بیکٹیریا کے اثرات کا مطالعہ کیا اور سر اور گردن کے کینسر میں مبتلا 155 مریضوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ بھی کیا جن کے ٹیومر کی معلومات کینسر جینوم اٹلس ڈیٹا بیس میں جمع کرائی گئی تھیں۔