پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہل ٹورنٹس میں سیلابی ریلوں کی وارننگ

08-02-2024

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہل ٹورنٹس میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلابی ریلوں کی وارننگ جاری کر دی۔

 پی ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث اونچے درجے کی سیلابی صورتحال بن سکتی ہے، اگلے 72 گھنٹے کے دوران ڈیرہ غازی خان ریجن کے ندی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کمشنر ڈیرہ غازی خان، متعلقہ ڈی سیز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا، پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، لائیو سٹاک اور دیگر انتظامیہ کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات کر دی۔